ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ پر بھارت کو غیر قانونی اقدام سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے،وزیراعظم نے لکھا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیرکوغیرقانونی طورپراپنا حصہ بنانے کی کوشش کی اور بھارت اب مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے.

مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لکھا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں،عالمی قوانین،جنیوا کنونشن کےخلاف ہیں، بھارت نے غیرقانونی طورپراپنے 25 ہزار شہریوں کوکشمیرکا ڈومیسائل جاری کیا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل،عالمی رہ نماؤں سے مسئلہ کشمیرپررابطوں میں ہوں، بھارت کوغیرقانونی ناقابل قبول اقدام سے روکنا ہوگا، بھارتی اقدامات سےکشمیرکوحاصل شدہ عالمی حقوق مزید سلب ہوں گے، بھارت غیرقانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کی امن اورسلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں