ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں اب بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں