ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے فوجی انخلا کے منصوبے پر دستخط کردیے، جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 34 ہزار 500 میں سے ساڑھے 9 ہزار امریکی فوجی جرمنی سے نکل جائیں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے منصوبے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جوناتھن ہوف مین کا کہنا ہے کہ اس قدم سے جہاں روس کے خلاف صف بندی میں مدد ملے گی وہیں نیٹو کو بھی مزید تقویت حاصل ہوگی، لیکن حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ جن فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلایا جارہا ہے انہیں کہاں تعینات کیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے لیے جس نوعیت کا تعاون کرنا چاہیے تھا، اس معاملے میں برلن حکومت سے غفلت ہوئی ہے۔ انہوں نے جرمنی پر روس سے توانائی کی خرید و فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔ دریں اثنا امریکی سینیٹ میں بعض ڈیموکریٹ اور ری پبلک ارکان نے تنقید کرتے ہوئے امریکی افواج کے جرمنی سے انخلا کے منصوبے کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے اور 2021ء کے قومی دفاعی اخراجات میں بعض ترامیم کا اشارہ دیا ہے، جس کے مطابق اگر جرمنی میں فوج کی تعیناتی میں کمی کی جاتی ہے تو فوجی اخراجات میں بھی کمی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ سینیٹ اراکین نے تجویز دی ہے کہ فوج میں کمی اس وقت تک نہ کی جائے جب تک وزیر دفاع کی جانب سے اس طرح کی تجزیاتی رپورٹ سامنے نہ آجائے کہ امریکی فوج کے انخلا سے اتحادی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں