ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع

کراچی: شہر قائد میں لاک ڈائون کے دوسرے مرحلے میں ضلع غربی کی 6 یوسیز میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جن یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈائوں نافذ کیا گیا ہے ان میں کیماڑی، بلدیہ، اورنگی ٹائون، گڈاپ، سائٹ کی یوسیز شامل ہیں اور ان علاقوں میں لاک ڈائون کا اطالق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون 17 جولائی 2020 تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں صوبائی محکمہ صحت کی سفارش پر 41 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈائون کا آغاز ہوا جس کا اطلاق 18 جون سے جو 2 جولائی تک ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں ان تمام شہروں کے علاقوں میں لاک ڈائون کیا جارہا ہے جہاں کورونا کیسز کی بڑی تعداد میں سامنے آرہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں