ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کیا بلکہ تشکیل نو کررہے ہیں، زلفی بخاری

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے چیئرمین زلفی بخاری کا کہناہےکہ پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کر رہے بلکہ تشکیل نو کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون حصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی میں بدانتظامی اور سیاسی تقرریوں نے ادارے کوغیر فعال اور خسارے والابنادیا تھا،پی ٹی ڈی سی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لارہے ہیں،ان تبدیلیوں کا مقصد پی ٹی ڈی سی کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے لیے چیخ و پکار کرنے والے جان لیں کہ اسی ایک فعال ادارہ بنایا جارہا ہے،سرکاری اداروں کا راگ الاپنے والوں کا کیا دھرا ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں 2011 سے 2013 تک 706 افراد سیاسی بنیاد پر بھرتی کیے گئے، سرکاری ادارے سیاسی ورکروں کی آماجگاہ بنے ہوں تو اداروں کا یہی حال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کا مجموعی خسارہ 65 کروڑ روپے ہوچکا ہے اور سالانہ خسارہ 30 سے 35 کروڑ روپے ہے جب کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کا سالانہ خسارہ 25 سے 30 کروڑ روپے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں