ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ آسٹریلیا میں یونس خان نے گلے پرچھری رکھ دی تھی،گرانٹ فلاور

ہرارے(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2016 کے دورہ آسٹریلیا میں یونس خان کو بیٹنگ ٹپس دیں توانہوں نے گلے پرچھری رکھ دی تھی،مکی آرتھر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ نے ڈریسنگ روم اور پاکستانی کھلاڑی سے متعلق ایک اہم واقعہ بیان کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے سال 2016میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ناشتے کی میز پر یونس خان کو بیٹنگ ٹپس دینے کی کوشش کی تومایہ ناز بلے باز نے ان کے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔گرانٹ فلاور نے مزید بتایا کہ اس وقت ساتھ ہی بیٹھے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے معاملہ رفع دفع کرایا تھا۔ سابق پاکستانی ہیڈکوچ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ پورے واقعے کو دہرا کر وہ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیاریاں خراب نہیں کرناچاہتے۔رابطہ کرنے پرگرانٹ فلاور نے بتایا کہ یونس خان کے علاوہ کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گرانٹ فلاورنے یہ واقعہ اس وقت رپورٹ کیوں نہیں کیا تھا،اب یہ باتیں کرنا سمجھ سے باہرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں