ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلوالیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق لاہور بلائے جانے ولے کھلاڑیوں میں عمران خان، حیدرعلی اورکاشف بھٹی شامل ہیں، تینوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا ۔ قومی اسکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم میں شامل مزید 6 کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئی ہے ، مانچسٹر پہنچنے والے کھلاڑی ووسٹر پہنچ کر ٹیم کا حصہ بنیں گے لیکن اس سے قبل ان کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں دورہ انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے یہ چھ کھلاڑی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جا سکے تھے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کا پہلااسکواڈ 20 رکنی کھلاڑیوں ، 11 رکنی مینجمنٹ  28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے  ،  انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پریکٹس سیشنز میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ووسٹر میں قیام پذیر پاکستانی کرکٹ ٹیم بائیو سیکورماحول میں اپنی تیاریاں کررہی ہے، پاکستانی ٹیم کی تربیت کیلئے باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی آسٹریلیا سے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں