ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے، شاداب خان

ووسٹر(جسارت نیوز) شاداب خان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا، سب سے پہلے والدین کو بتایا۔ میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایا اور رابطہ رکھ کراکیلے ہوجانے کا احساس نہیں ہونے دیا ۔ شاداب خان نے کہا کہ لاہورمیں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا بہت اچھا لگا، ٹیم پہلے چلی گئی تھی پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اب ٹیم کے ان ساتھیوں میں شامل ہونے کی خوشی ہے، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ، فہیم اشرف اورموسی خان کے ساتھ رابطہ رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں