ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم خود کو آخری آپشن سمجھ کردل کوخوش کرتے رہیں

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کو آخری آپشن سمجھ کردل کوخوش کرتے رہیں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی سرکارکاعوام دشمن چھرا بے نقاب ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے اتحادیوں سمیت عوام اس وفاقی سرکار سے بیزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہووزیراعظم کوعدم اعتماد کے ذریعے جانا نہ پڑجائے اور اگر نمبر گیم شروع ہوئی توپی ٹی آئی کا اتحادی بھی ان کاساتھ نہیں دیں گے اس لیے وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے استعفا دیں۔

نثار کھوڑو کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوصوبائی خودمختاری اچھی نہیں لگتی جبکہ عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں