ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی یوم آزادی پر بھی مظاہرے‘ پرچم نذرآتش‘ کولمبس کا مجسمہ گرادیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی یوم آزادی پر واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے۔ مشتعل افراد نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے امریکی پرچم نذرآتش کیا۔ ریاست بالٹی مور میں کولمبس کا مجسمہ گرا دیا گیا۔ مظاہرین نے مجسمہ کا سر پانی میں پھینک دیا، پولیس کسی فرد کو گرفتار نہ کر سکی۔مظاہرین نے واشنگٹن میں امریکی پرچم کو پاؤں تلے
روند ڈالا۔ ٹرمپ کے ہامی اورمخالفین آمنے سامنے آئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔صدر ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے بائیں بازو کی انتہاپسندی کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کا ثقافتی انقلاب امریکا کی بنیادیں ہلا رہا ہے،مظاہرین امریکی تاریخ مٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے مظاہرین کو نازیوں اور دہشت گردوں سے بھی تشبیہ دی۔ان کا کہنا تھا کہ بنیاد پرست بائیں بازو کو شکست دیں گے۔امریکی صدر یوم آزادی کے موقع پر چین پر تنقید کرنا بھی نہ بھولے اور کہا کہ جہاں سے وائرس کی ابتدا ہوئی اسے مکمل طور پر جواب دہ ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں