ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

مستونگ(آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، ان کی تدفین آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ہو گی۔ وہ کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے آیت
اللہ درانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے پڑنگ آباد میںہو گی۔ ان کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری‘ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ درانی پارٹی کا نظریاتی اور وفادار کارکن تھے ۔ آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بھی سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں