اسلام آباد (جسارت نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر بطور انڈیپنڈنٹ ایڈووکیٹ 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپنڈنٹ ایڈووکیٹ نے 11 جون کو مقررہ سماعت موخر کر دی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے پہلے بھی اس قسم کے موقعوں پر میڈیا کو کچھ بتانے سے قاصر رہا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط