ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے

کراچی : اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے، بینک 13جولائی سے صبح 9سے شام 5:30بجے تک کھلیں رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق 13 جولائی سے  پیر تا جمعرات دوپہر 1:30بجے سے 2بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا،جمعے کے روز 1بجے سے 2:30بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباکے باعث بینکوں کے اوقات کار محدود کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثر مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے وبا کا گراف کافی حد تک نیچے آگیا ہے اس لیے  اسٹیٹ بینک نے بینک کے اوقات کار دوبارہ تبدیل کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں