ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی جے پی رہنما کے قتل میں ملوث 10 بھارتی پولیس اہلکار گرفتار

جموں کشمیر: بھارتی پولیس چیف دلباگ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انہیں بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری کی سیکورٹی پر مامور کیا گیا تھا تاہم جس وقت قتل ہوا، اُس وقت یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری کے قتل میں ملوث 10 بھارتی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں مقتول کی سیکورٹی پر مامور کیا گیا تھا۔

وسیم باری کو جموں کشمیر کے ضلع بندی پورہ میں رات کے 9 بجے دہشت گردوں نے گولی مار کر اُس وقت ہلاک کیا جب سیکورٹی پر مامور 10 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاظر تھے۔

کشمیر کے پولیس انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان پولیس اہلکاروں کی خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہیں وسیم باری کی ذاتی سیکورٹی پر مامور کیا گیا تھا تاہم یہ اپنی ڈیوٹی نبھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں