ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ پر صرف ایک سرکاری چھٹی ملنے کا امکان

اسلام آباد: کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نےعیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بار عیدالاضحیٰ پرصرف ایک سرکاری چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے اور کوئی اضافی چھٹی بھی نہیں دی جائے گی۔ رواں برس عیدالاضحیٰ جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جب کہ ہفتہ اوراتوار کو معمول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔اطلاعات ہیں کہ جمعہ، ہفتہ اوراتوارکو ملا کرعید پر کل 3 چھٹیاں ہوں گی۔

سخت لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات کے سبب پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت کنٹرول ہوا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو۔

عید الفطر پر زیادہ چھٹیوں کے باعث عوام نے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائیں جس کے باعث مریضوں میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو۔

خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عیدالاضحیٰ پر ہر بڑے شہر میں مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں اور عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ مختلف دیہاتوں سے لوگ قربانی کے جانور فروخت کرنے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں جس سے کورونا وائرس کے منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مذکورہ بالا تمام خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں