ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر اور سونا مزید مہنگا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے35373 پر بند ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری دن میں 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کی بینڈ میں رہا، بازارمیں 33 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے پائے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 6714 ارب روپے ہوگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر کی قدر 166.95 روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167.20 روپے برقرار ہے۔

ادھر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 90792 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1776 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں