ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے: شفقت محمود

وفاقی زیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں