ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑدیا

کراچی: راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈیوکے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پرسرکاری طورپرحکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں، راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہو گی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈزکی تعداد 70 تک جا پہنچی۔ محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سینچری بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں