ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ کرپشن پر 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمان� �وگا،قانونی مسود� تیار

لاہور (جسارت نیوز) کرکٹ کرپشن پر 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز، ملوث افراد پر فوجداری مقدمات قائم ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کو قانون کا مسودہ منظوری کے لیے بھیج دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرپشن کے خاتمے کیلیے حکومت پاکستان کو جس قانون کا مسودہ منظوری کیلئے بھیجا ہے اس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی شخص پر کرکٹ کرپشن کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے،پی سی بی کی یہ خفیہ دستاویز وزیر اعظم عمران خان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی تھی جسے اب کھیلوں کی وزارت کو بھیجا گیا ہے،اس قانون کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے بعد کھلاڑیوں کیساتھ سٹے بازوں پر بھی فوجداری مقدمات قائم جائیں گے،77 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں ماضی میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف بیرون ملک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہوئی ہیں اس کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ،کھلاڑیوں کے علاوہ امپائرز، میچ ریفریز اور گرائونڈ اسٹاف کے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہوں گے انہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ جوا اور سٹے بازی بھی غیر قانونی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں