ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے بھی ماسک پہن لیا

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار فیس ماسک پہن کر اسپتال کا دورہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتوں کے دوران چہرے پر ماسک پہنا۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک پہننا لازم نہیں،امریکی صدر

اس موقع امریکی صدر نے کہا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہوتو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خود ماسک پہننے سے انکار کرتے رہے اور کہتے تھے کہ وہ فیس ماسک نہیں پہنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں