ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں، اس طرح تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسمارٹ لوک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل کے لیے انتظامی کارروائیوں اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کرونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا. ورنہ جو امریکا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں