ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین : طوفانی بارش سے تباہی 140 سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشاور سیلاب کے باعث 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک بھر میں مسلسل بارش اور سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے اور کئی شہروں میں ریلوے لائن، سڑکیں اور پل ریلوں میں بہ گئے۔ حکومت نے مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجایش ختم ہونے پر ڈیموں کے بند کھول دیے، جس سے کئی شہر اور گاؤں زیر آب آگئے اور سڑکوں اور گلی کوچوں میں کشتیاں چلنے لگیں۔ مختلف صوبوں میں 140 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ 22 ہزار گھر اور دیگر مکانات ریلے میں بہ گئے۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 3کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے ایک کروڑ 70لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں