ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل ترسیل بند کرنے کا اعلان

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے، یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

انہوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں