ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگانے کا اعلان

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے بتایا کہ گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ بل کی منظوری دے گی۔

تفصیلات کے مطاق انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں،میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گھروں میں کام کرنے والے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، فوری طور پر بچوں کے گھروں میں کام پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں