ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی ایئر لائنز کا پاکستانیوں کیلئے کورونا منفی رپورٹ لازمی قرار

اسلام آباد: قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔

غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز ،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتا ہیں اور منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں جب کہ منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں