ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

نواب شاہ: قومی شاہراہ پر تیز رفتارمسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرنے کی  کوشش میں الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مانسہرہ سے کراچی آنے والی مسافر  بس قاضی احمد بائی پاس چوک پر ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں