ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان:24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 587 نئے کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 82 جبکہ 5,599 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 7 ، پنجاب میں 90,191 ،بلوچستان میں 11,436 خیبرپختونخواہ 32,086، گلگت بلتستان میں 1,849، اسلام آباد میں 14,599 اور آزاد کشمیر میں 1,915 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,993 پنجاب میں 2,083، خیبرپختونخوا میں 1,142، بلوچستان میں 132، اسلام آباد 159، گلگت بلتستان 43 اورآزاد کشمیر 47 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 5 ہزار 929 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 108  ٹیسٹ کے دوران 1,587 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 31 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,552  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 46 لاکھ 45  ہزار 947 افراد متاثر، 6 لاکھ 8 ہزار 942 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 87 لاکھ 36  ہزار 651 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں