ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دہری شہریت پر بات ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں