ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘ڈاکٹرعبدالقدیر خان تمام تنازعات سے بالاتر قابل عزت شہری ہیں’

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب تمام تنازعات سے بالاتر قابل عزت شہری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی نقل و حرکت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی توڈاکٹرعبدالقدیرخان کے وکیل توفیق آصف عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت کے روبرو انہوں نے موقف اپنایا کہ ملاقات کے لیے درخواست پہلے دی تھی مگر ملاقات کے لیے کال آج آئی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عبدالقدیر خان سے متعلقہ افسران کے ساتھ میری 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، ڈاکٹر صاحب کے کچھ تحفظات دور کردیے، باقی پر پیشرفت جاری ہے، یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے،دوستانہ ماحول میں ڈاکٹر عبدالقدیر سے گفتگو ہوئی۔

وکیل ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ 24جون کو موکل سے ملنے کی درخواست دی اور  کل ملنے کیلئے کہا گیا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب تمام تنازعات سے بالاتر قابل عزت شہری ہیں۔ عدالت نے ابتدائی موقف سننےکے بعد کیس کی سماعت عید کے بعد تک کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں