ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے مغربی کنارے پر کوروناٹیسٹگ سینٹر تباہ کردیا

اسرائیلی قابض فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سیکیورٹی جانب سے قائم کیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹنگ سینٹر منہدم کردیا۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن کے داخلی دروازے پر قائم کیا تھا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا تھا تاہم اسررائیلی فورسز نے سینٹر کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کردیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئے کوروناوائرس کیسز کی تعداد 468 ہوچکی ہے اور 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ موجودہ کیسز کی تعداد 8،360 اور کل اموات 65 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر فلسطینی عوام پر مظالم ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے کو اسرائیلی سرزمین کے ساتھ الحاق کرنے کی بھپور کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں