ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولنگ کوچ وقار یونس کا اہم بیان سامنے آگیا

دورہ انگلینڈ کے دوران پیس اٹیک کو مضبوط کرنے کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر بولنگ کوچ وقار یونس کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بولنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل ریٹائر ہوئے تھے جس پر ناراضی کا اظہار کیا  تھا، انگلینڈ میں پاکستان کا ٹریک رکارڈ کافی اچھا ہے، اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔

وقار یونس نے کہا کہ  مجھے امید ہے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پاکستان کیلیے لمبے عرصے تک کھیلیں گے، نسیم شاہ اور شاہین شاہ میری نظر میں جوفرا آرچر اور مارک ووڈ سے زیادہ اسکل رکھتے ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کو دورہ انگلینڈ طلب کرنے پر ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھ رہا ہے کہ ٹیسٹ  کرکٹ میں جب عامر اسکواڈ کا حصہ نہیں تو صرف 3 ٹی 20 کھیلانے کیلیے کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جانا چاہیے تھا  نہ کہ محمد عامر کو طلب کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں