ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بجلی کا بحران جاری

کراچی: وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس ،فرنس آئل اور بجلی فراہم کرنے کے باوجود کراچی میں بجلی کا بدترین بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بجلی کا بحران ٹلنے کا نام ہی نہیں لے رہا وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فرنس آئل اور 650 میگا واٹ کے بجائے 750 میگا واٹ بجلی بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک اعلانیہ بجلی کی بندش کی جارہی ہے جبکہ مستشنی علاقوں میں بھی 2 سے 6 گھنٹے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ فنی خرابی۔کیبل فالٹ۔فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا ،کورنگی،کیماڑی،سرجانی ٹاون،ملیر ،کیماڑی سمیت دیگر شامل ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گل احمد اور ٹپال سے 150 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں