ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاراچنار میں بم دھماکہ، 20 سے زائد زخمی

پاراچنار:خیبر پختونخواہ کے ضلع پاراچنارمیں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاراچنار کی طوری مارکیٹ میں ہونے والےبم دھماکے میں 20 سے زائدافراد زخمی ہوگئے، جن میں سےکچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اورریسکیو حکام کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،،ریسیکو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار میں موجود سبزی کے ٹھیلے کے نیچے رکھا گیا تھا، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا نصب شدہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں