ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی ایل کھیلنے کیلیے کرکٹرز دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  

نیوزی لینڈ کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل) کیلیے دستیابی ظاہر کردی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلم سن سمیت کرکٹ نیوزی لینڈ نے 6 کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔

تمام کھلاڑیوں نے کرکٹ نیوزی سے درخواست کی تھی انہیں آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی جائے ، جو کرکٹ نیوزی لینڈ نے قبول کرلی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پلئیرز کو آگاہی دے گا، تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں