ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ ویسٹ انڈیزسیریز، نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

مانچسٹر: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز نے اس بات اتقاق کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آئندہ ہونے والی سریز کا رچرڈز  اینڈ بوتھم سیریز کا نام دیا جائے گا۔

دونوں بورڈز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیریز عظیم کرکٹرز سر ویو رچرڈز اور آئین بوتھم کے نام سے منسوب کردی گئی ہے۔

قبل ازیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز وزڈن ٹرافی کہلاتی تھی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ وزڈن سیریز کا بھی آخری میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بائیو سیکوئل ماحول میں کھیلی جارہی  تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے ، جس کے باعث مانچسٹر ٹیسٹ فیصلہ کن  اور دلچسپ ہونے کی توقع  کی جارہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں