ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں کا کل اور پرسوں کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ

تاجروں نے حکومت سے کل اور پرسوں کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کل اور پرسوں کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ آئندہ جمعہ سے اتوار عید کی چھٹیاں ہیں، اس لیے کل اور پرسوں کاروبار کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دنوں میں رش کو قابو کرنے کا واحد حل زیادہ وقت دکانیں کھولنا ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ عجیب منطق ہے 50 لوگ بس میں بیٹھ کر سفر کرلیں لیکن دکان میں 4 لوگ کھڑے نا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں