سکھر (نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے ضلع خیرپور میں احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد، کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے ٹھری میرواہ سانحے میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خیرپور کی تجویز پر ضلع خیرپور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 24 تا 30 جولائی 2020ء تک دفعہ 144 نافذ کرکے احتجاجی تقریبات، اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں یا اس قسم کی سرگرمیوں جس میں امن وا مان میں خلل پیدا ہو پر پابندی عائد کردی ہے۔