ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی، تاہم اداروں، شخصیات کی تضحیک اور جھوٹی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 25 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن رولز کی تیاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) اور ( پی ٹی اے ) حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں