ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش میں ڈوبے کراچی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،وسیم اکرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کی حالت زار کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بارش میں ڈوبے کراچی اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ بارش میں ڈوبے کراچی کی ویڈیوز اور متاثرین کی بیچارگی ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد اور منی پاکستان کے بارے میں صوبائی حکومت سندھ اوربلدیاتی اداروں کی بے حسی اور شہر کو ایک مرتبہ پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا بارش میں ڈوبے کراچی کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب حل طلب مسئلہ ہے، ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہویے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وسیم اکرم کراچی کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں اور اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں