ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے 21 صوبوں میں کورونا کا کوئی تشویشناک مریض نہیں

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات میں واضح کمی آنے لگی، 21 صوبوں میں کوئی بھی کورونا کا تشویشناک مریض نہیں۔

ترک وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، اگرچہ 17 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں تاہم 21 صوبوں میں کوئی بھی کورونا مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں نہیں ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ دارالحکومت انقرہ، استنبول، قونیا، غازی انتپ کے آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھی ہے لیکن خوش قسمتی سے ملک کے 21 صوبوں میں گزشتہ 3 روز کے دوران کوئی بھی مریض آئی سی یو میں داخل نہیں ہوا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار سے زائد نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 919 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 630 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں