ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی وتیزبارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں ایئرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی میں صبح سویرے بارش ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو مزید خوشگوار بنادیا۔

گلستان جوہر،کارساز،آئی آئی چندریگر،روڈ، صدر،ناظم آباد، سمیت فیڈرل بی ایریا میں بارش جبکہ شارع فیصل اور ڈرگ روڈ پر بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

محکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35 تک جانے کا امکان ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں شدید بارش کے باعث سڑکیں زیرآب اور گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ 4 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں