ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نایاب گوریلا کو ہلاک کرنے پر مجرم کو 11 سال کی سزائے قید

یوگینڈا: مقامی غیر قانونی شکاری کی جانب سے گوریلا کی نایاب نسل سِلوَربیک گوریلا کو ہلاک کیے جانے کے اعتراف پر عدالت نے اسے 11 سال کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوگینڈا کے ایک غیر قانونی شکاری نے خطے میں پائے جانے والے نایاب سِلوَربیک گوریلا کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو فوراً گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غیر قانونی طریقے سے ایسے علاقے میں داخل ہوا تھا جہاں شکار کرنا ممنوع تھا جس کے بعد شکاری نے دنیا کے نایاب گوریلا کو نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کمرہ عدلت میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر عدالت نے اسے 11 سال کی سزائے قید سنادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں