ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا مریض ‘ڈاکٹرز’ کا دشمن بن گیا

کورونا مریض ‘ڈاکٹرز’ کا دشمن بن گیا۔جان بوجھ کر ڈاکٹرز کو وبا سے متاثر کرنے لگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بحرین میں پیش آیا جہاں کورونا مریض ڈاکٹرز کو وبا سے متاثر کرنے کے لیے اسپتال کے چکر لگاتا رہا۔

پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود مریض بار بار اسپتال آیا اور کورونا ٹیسٹ کروانے لگا۔

اس دوران مریض نے فیس ماسک اتار دیا اور ڈاکٹرز کے قریب جار کر جان بوجھ پر چھینک دیا۔ کچھ دیر بعد مریض نے ہاتھوں پر چھینکا اور وہی آلودہ ہاتھ ڈاکٹرز کو لگا کر انہیں متاثر کرنے لگا۔

شکایت پر مریض کو حراست میں لے ٹرائل کیا گیا اور الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 3سال قید اور ایک ہزار بحرینی دینا جرمانہ کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں