ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کوضلع ژوب اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کی نوعیت شدید نہیں تھی۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز  ژوب سے 52کلو میٹر دور ہ ہندو کش میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر اور شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق  زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور گزشتہ روز بھی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں