ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وبا میں کمی؛ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

 کراچی: ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔ اب تمام سرکاری اور نجی بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ، 1:30 سے 2:15 کے دوران نماز ظہر اور ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیئے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں