ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے’

شہباز شریف نے وزیر کارجہ کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست برادر ممالک سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے خارجہ میدان میں  پاکستان کو تنہائی کا شکار کر رہی ہے لگتا ہے حکومت خارجہ محاذ پر حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچارہی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نےپاکستان کو  ہرمشکل مرحلے میں قومی مفادات میں ساتھ دیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش  ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلافات کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے  اس سے پہلے بھی دوست اور قریبی ممالک کے ساتھ ایسی حرکتیں کر چکی ہے حکومت سعودی  عرب  سے معذرت  کرے  اور  معاملات کو دانائی اور احسن انداز میں ڈیل کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں