ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس، انگلش ٹیم  نےدورہ بھارت ملتوی کردیا

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر دورہ بھارت 2021 تک ملتوی کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول تھی، انگلش بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دونوں بورڈز کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورہ بھارت اگلے سال جنوری سے مارچ تک شیڈول کیا جائے گا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کو ملتوی کردیا تھا  جو  اب اگلے سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا جبکہ 2022 میں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائےگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے ہی ایشیا کرکٹ کپ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں