ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور آذربائیجان کے جنگی طیاروں کی رات میں مشترکہ فوجی مشق

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں تر آز ایگل 2020ء جاری ہیں۔ آذربائیجان کی وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشقوں میں ترک ایف 16 طیاروں اور آذربائیجان کے لڑاکا طیاروں نے دن کے ساتھ رات کے وقت بھی پروازیں کرتے ہوئے مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران دو طرفہ کارروائی کے امکانات اور مواقع کی جانکاری سمیت اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں۔ دونوں ممالک کی یہ فوجی مشقیں گزشتہ ہفتے سے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں