ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین 270 تکنیکی ماہرین کو پاکستان بھیجے گا

بیجنگ(اے پی پی) چین اپنے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 270 چینی تکنیکی ماہرین کو پاکستان بھیجے گا، جو خصوصی چارٹرڈ طیارے سے چین پاکستان راہداری کے تحت تعمیر کیے جا رہے سوکی کناری پن بجلی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کریں گے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن ایجنسی (سی اے اے) نے 12 اگست کو ائر چائنہ چارٹرڈ فلائٹ سی اے 555/6 سے ان تکنیکی ماہرین کو اسلام آباد جانے کے لیے خصوصی اجازت دے دی ہے۔ چینی ٹیکنیشن خصوصی پروٹوکول کے تحت پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار کے کنارے تعمیر کیے جانے والے سوکی کناری پن بجلی منصوبے کام کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔ تمام چینی مسافر روانگی سے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائیں گے اور صرف ان لوگوں کو ہی پاکستان جانے کی اجازت ہوگی جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے۔ سوکی کناری خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں دریائے کنہار پر واقع دریائے پن بجلی گھر کا زیر تعمیر منصوبہ ہے۔ پاکستان کا یہ منصوبہ 2022ء تک پایہ تکمیل کے بعد 870 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ اس پن بجلی گھر کی تکمیل سے پاکستان کی صنعتی ترقی اور معاشی بحالی کو فروغ ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں