ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک ایک زہریلا جام ہے، بِل گیٹس

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے چینی کمپنی ٹِک ٹاک کی خریداری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایک زہریلا جام ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹِک ٹاک کی خریداری کے حوالے بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ یہ کمپنی نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹِک ٹاک ایک زہریلا جام ہے اور مئیکروسافٹ کو چاہئیے کہ وہ یہ کمپنی نہ خریدے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ اور ٹِک ٹاک کے مابین ہونے والی اس ڈیل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ اس کا کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں